اٹلی دو سال بعد لیبیا میں اپنا سفارت خانہ پھر کھول دیا،سفیر روانہ

روم:اٹلی کی وزارت خارجہ کے مطابق اٹلی دو سال بعد پھر سے لیبیا میں اپنے سفیر بھیج رہا ہے۔اس اقدام کے بعد وہ منقسم لیبیا میں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مغربی ملک بن جائے گا۔اٹلی نے 2015 میں لیبیا میں حریف دھڑوں کے درمیان ہوئی کشمکش اور پھر وہاںدہشت گرد تنظیم دو؛ت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے پاؤں جمانے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے سفارت خانے کو بند کر دیا تھا اور اپنے سفیر کو وہاں سے واپس بلا لیا تھا۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفیر منگل کو ہی مقامی حکومت کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں گے۔ وزارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اطالوی سفیر جنہیں اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ اور اس کے تسلیم شدہ وزیر اعظم فیاض سراج کی حکومت کی پہلے ہی سے منظوری حاصل ہے، طرابلس میں فوری طور پر سفارتی فرائض ادا کرناشروع کر دیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Italy reopening embassy in libya two years after closure in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply