اٹلی کے زلزلہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 250 کے قریب پہنچ گئی

روم:اٹلی میں کل آئے تباہ کن زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد آج صبح 247 ہوچکی ہے۔ یہ بات علاقائی اور قومی افسران نے بتائی ہے۔ روم میں سول تحفظ محکمہ نے کہا ہے کہ مقامی افسران کے مطابق وسطی رئیٹی صوبہ میں 190 افراد اور اسکولی پسینو صوبہ میں 57 لوگ مارے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ لاشوں کو نکالنے کا کام رات بھر جاری رہا۔ شہری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح اس وقت محسوس کئے گئے جب زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ زلزلے کے جھٹکے روم سے 170 کلومیٹر دور مشرقی شہروں اور دیہاتوں میں محسوس کئے گئے۔
ہنگامی سروس کی جانب سے جاری تصاویر میں زلزلے کی وجہ سے تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ بکھرا ہوا دکھائی دیا۔ ملبے کے ڈھیر کے پاس بیٹھے لوگوں کو راحت رسانوں کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Italy quake death toll nears 250 as rescuers search demolished towns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply