اٹلی میں زلزلہ کے زبردست جھٹکوں سے ایک ہوٹل پر تودہ گرگیا،30ہلاک

روم: وسطی اٹلی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں اور پہاڑوں کے درمیان واقع ایک ہوٹل پر تودہ گرنے سے کم ا زکم30افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی زلزلہ آیا تو پہاڑ لرز اٹھے اور زلزلہ کے زوردار جھٹکے سے تودے گرنے لگے اور ایک تودہ اس ہوٹل پر بھی آکر گرا جس کی زد میںکئی افراد آگئے۔
اسکائی ٹی جی 24 ٹیلی ویزن کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل ریگو پیانو وسطی ابروزو خطہ میں گران ساسو پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے۔ اٹلی کی نیوز ایجنسی انسا نے بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیمں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ یہاں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Italy earthquake at least 30 feared dead in avalanche hit hotel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply