اٹلی میں دو خطوں میں زیادہ خود مختاری دینے کے مطالبہ کے حق میں زبردست ووٹنگ

ملان:شمالی اٹلی کے دو دولتمند خطوں نے زیادہ خود مختاری دینے کے لیے کیے گئے استصواب رائے میں مطالبہ کی حمایت میںزبردست ووٹنگ کی۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ اسپین اپنے صوبے کیٹا لونیا کو علیحدگی اختیار کرنے سے روکنے کی جدوجہد میں لگا ہے،اس ریفرنڈم کے نتائج سے یورپ میں علاقائی کشیدگی بھڑک سکتی ہے۔جس سے یورپ میں علاقائی دوریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلی کے دو صوبوں ’لونبارڈی‘ اور’ وینیٹو‘ میں ہونے والے استصواب رائے کے دوران 90فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے ’ہاں‘میں ووٹ ڈالے۔دونوں علاقوں میں ووٹنگ رات نو بجے اپنے اختتام کو پہنچا،ووٹنگ میں کئی لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔کل رات تقریباً 10بجے جاری کئے گئے ابتدائی نتائج میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ لونبارڈی کے سربراہ رابرٹو مارونی نے صحافیوں کو بتایا کہ اب ہم نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں اور جو علاقہ زیادہ اختیارات کی مانگ کرے گا اسے وہ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے بارے میں ہماری کچھ تجاویز ہیں اور ان میں بیشتر حصہ مرکز کو چلاجاتاہے۔اس بارے میں غور و خوض کیا جانا اقتصادی اصلاحات کی سمت میں ایک قدم ہوگا۔ قابل غور ہے کہ اسپین میں یکم اکتوبر کو کاٹولونیہ میں کرائے گئے ریفرنڈم کو غیر آئینی قرار دیا تھاجبکہ اٹلی میں یہ آئینی التزامات کے مطابق ہوا ہے،لیکن یہ نتائج مرکزی حکومت کیلئے مجبوری نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Italian regions vote in favor of autonomy in shadow of catalonia crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply