پاکستان نژاد اطالوی لڑکی کو باپ بھائی اور چچا نے مل کر ناموس کے نام پر قتل کر دیا

گوجرات: پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بعدناموس کے نام پر ہلاک کرنے کے ایک اور واقعہ میںایک پاکستانی نژاد اطالوی خاتون ثناءچیما کو اس کے باپ، بھائی اور چچا نے جان سے مار ڈالا۔پولس کے مطابق 26سالہ خاتون کے لواحقین نے اسے ایک حادثاتی موت بتایا اور ضلع گوجرات کے مغربی مانگو وال علاقہ میں میت دفن کر دی۔پولس نے مزیدبتایا کہ اس لڑکی کاباپ ،جس کا نام غلام مصطفیٰ ہے، اپنے رشتہ داروں میں اس کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ثنا اٹلی میں ہی شادی کرنے پر مصر تھی۔ جس پر اس کے باپ نے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر قبال کی ساز باز سے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولس نے ان تینوں کے خلاف ایک معاملہ درج کر لیا ۔لیکن ابھی تک اس نے ان تینوں میںسے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔پاکستان نژاد غیر ملکی لڑکیوں کا غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اس سے قبل ایک واقعہ 2016میں اس وقت ہوا تھا جب پاک نژاد 28سالہ برطانوی لڑکی سامعہ شاہد اپنے گھر والوں سے ملاقات کے لیے جہلم آئی۔اسے بھی اس کی من پسند شادی کے باعث ہلا ک کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Italian pakistani woman killed by father brother over honour in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply