عرقی عوام کے اتحاد کی بدولت ہی داعش کو شکست دی جا سکی ہے:وزیرا عظم حیدر العبادی

بغداد:عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہعراقی فوج اور عوام نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور دہشت گردوں کا کے قلع قمع کرنے میں عراقی سیکیورٹی فورسز اور عوام نے اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کو بدترین شکست سے دوچار کر دیا ہے جو عراقی عوام اور فورسز کی تاریخی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام کے اتحاد کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم داعش کو عراق میں شکست ہوئی ہے۔عراقی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ عراق میں بسنے والے ہر مکتب فکر اور مسلک کے شہریوں نے فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے عراق کو کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عراق ان دنوں تاریخی کامیابیوں کے دور سے گزر رہا ہے اور عراقی عوام کے باہمی اتحاد و اتفاق سے بہت جلد پورے عراق سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ عراقی فوج صوبہ نینوا کے اسٹریٹیجک شہر تلعفر کی آزادی کے بعد اب صوبہ کرکوک کے جنوبی شہر الحویجہ کو آزاد کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It is a victory of army and iraqi people says haider al abadi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply