ترک پولس کے چھاپوں میں داعش کے 35مشتبہ گرفتار

انقرہ: ترکی کے حکام نے آج استنبول میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ترکی کی خبر رساں ایجنسی ’حب ترک ‘کے مطابق یہ گرفتاریاں شہر کے 41 مقامات پر پولس چھاپوں کمے دوران عمل میں آئیں۔ حکام نے اس دوران داعش سے متعلق کئی دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 18 ماہ کے دوران ترکی میں ہوئے کئی حملوں کے پیچھے داعش کا ہاتھ تھا۔ اس وجہ سے حکام کے لیے یہ ضروری تھا کہ وہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا پتہ لگا ئیں اور اسے تباہ کریں۔ واضح رہے کہ سال نو کی شام ایک تقریب کے دوران استنبول کے ایک کلب میں ہوئے حملے میں 39 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Title: istanbul police arrested 35 daesh suspects | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply