اسرائیل نے 1967کی جنگ میں ہارنے کی صورت میں مصر پر ایٹمی حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا

یروشلم:اسرائیل کے لیے’ 6روزہ جنگ‘ اور عربوں کے لیے’ 1967کی جنگ ‘کے عنوان سے معروف مصر اسرائیل جنگ کے نصف صدی کے بعداس جنگ کے حوالے سے ایک اہم راز سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ 1967 میں لڑی جانے والی عرب اسرائیل جنگ کے آخری اور اہم راز کا انکشاف ہو گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل نے ممکنہ شکست کی صورت میں مصر پر ایٹمی حملے کی تیاری کی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1967 میں لڑی گئی عرب اسرائیل جنگ میں مصر پر ایٹمی حملے کی پوری منصوبہ بندی کر چکا تھا۔
صہیونی ریاست نے جنگ میں شکست کی صورت میں ایٹمی حملے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں تا ہم جنگ میں اسرائیل نے عربوں کو شکست دی جس کی وجہ سے ایٹمی حملے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ اس جنگ میں جمال عبد الناصر، جو اس وقت مصر کے صدر اور نہایت ممتاز عرب لیڈر تھے، جنگ میں تو بچ گئے لیکن ان کی ساکھ اس بری طرح متاثر ہوئی کہ پھر بحال نہ ہو سکی ۔ اس انکشاف کے مطابق اسرائیل آج سے کئی دہائیاں قبل ہی مصر سمیت کئی عرب ممالک کو تباہ کرنا چاہتا تھا جس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ اسرائیل ایٹمی طاقت بنچکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israels secret plan to nuke the egyptian desert in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply