نتن یاہو پانچویں بار اسرائیل کے وزیر اعظم منتخب !

تل ابیب: وزیر اعظم نتن یاہو اپنے قریب ترین حریف بینی گینز کو کانٹے کے مقابلہ میں شکست دے کر متواتر پانچویں بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

بدھ کے روز ملک کے تین کلیدی ٹیلی ویژن چینلوں کے مطابق 97فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے اور کسی امیدوار کی پارٹی اکثریت حاصل نہیںکر سکی۔لیکن نتن یاہو واضح طور پر انہیں حمایت دینے والی دائیں بازو پارٹیوں کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کے لیے مستحکم پوزیشن میں ہیں۔

ان قبل از وقت انتخابات کو نتن یاہو کے کردار اور ان پر بدعنوانی کے عائد کیے گئے الزامات پر استصواب رائے سمجھا جا رہا ہے۔ انہیں رشوت ستانی کے تین معاملات میں مجرم قرار دیا جا سکتا ہے۔لیکن وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

ممتاز دائیں بازو لیکود پارٹی اور گینز کی نئی بلیو اینڈ وہائٹ پارٹینے35-35سیٹیں جیتیں ۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ لیکود پارٹی نے اپنی سیٹو ں میں پانچ کا اضافہ کیاہے۔69سالہ نتن یاہو نے رات دیر گئے لیکوڈ ہیڈ کوارٹر میںاپنے مداحوں کی تالیوں کی گڑ گڑاہٹ میں کہا کہ یہ بے مثال اور ایک شاندار کامیابی ہے۔

لیکن یہ انتباہ بھی دیا کہ ابی زیادہ خوشیاں نہ منائیں کیونکہ ابھی باقی نتائج آنے کے لیے پوری رات اور شاید پورا دن پڑا ہے۔

ان کی اہلیہ سارا نے ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اوور ان کا بوسہ لیا۔نتن یاہو کے حامی”وہ جادو گرہے ،جادو گر“ کی گردان کر رہے تھے۔حتمی نتائج جمعہ تک متوقع ہیں۔پارلیمنٹ کی120میں سے 65سیٹیں نتن یاہو کی قیادت والے دائیں بازو کی پارٹیوں پر مشتمل گروپ ک پاس اور55سیٹیں بائیں بازو کی پارٹیوں پر مشتمل محاذ کوملیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israels netanyahu secures election victory israeli tv channels in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.