جیسا بے نظیر استقبال مودی کا کیا گیا کسی غیر ملکی مہمان حتیٰ کہ امریکی صدر تک کا نہیں ہوا:ہندوستانی برادری

یروشلم:اسرائیل میں مقیم ہندوستانی برادری نے اسرائیل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بے نظیر استقبال پر فخر و نبساط کا اظہارکیا اور ان میں سے کئی ایک کو یہ کہتے بھی سنا گیا کہ جیسا استقبال مودی کا ہوا ہے ایسا کسی ملک کے سربراہ یا وزیر اعظم یہاں تک کہ امریکی صدر کا بھی نہیں ہوا۔یروشلم میں موجود ہندوستانی کمیونٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان آپسی اعتماد اور دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔
مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ “میرے دورے کے دوران مجھے حاصل ہونے والا اعزاز اور احترام در اصل 125 کروڑ ہندوستانیوں سے محبت کا اظہار ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہندوستان آزاد ہونے کے 70 سال بعد پہلی بار کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ مسٹر مودی نے مزید کہا کہ اسرائیل نے دنیا کو دکھا یا ہے کہ کسی ملک کے طول و عرضسے زیادہ اس کا حوصلہ معنی رکھتا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اسرائیل کے یروشلم ہی میں بابافرید نے روحانیت کا سبق حاصل کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israels indian community overjoyed with welcome accorded to modi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply