کئی معاملات پر اسرائیل اور سعودی عرب میں ہم خیالی پر ایران کا اظہار حیرت

تہران: ایران نے اسرائیل اور سعودی عرب کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ ایران خطہ میں عدم استحکام پیدا کر نے والا ملک ہے اور کہا کہ اسے اس بات پر حیرت ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں کے ایران کے حوالے سے کتنے یکساں خیالات ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے یہ تبصرہ اسرائیلی وزیر دفاع اویگڈر ر لیبرمین اور سعودی وزیر خارجہ عدیل الجوبیر کے اتوار کے روز میونخ سیکورٹی کانفرنس میں اس خیال کے اظہار کے بعد کیا جس میں دونوں نے یہ کہا تھا کہ ایران دونوں ملکوںکے لیے ہنوز خطرہ بنا ہوا ہے اور 2015کے ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اس کا رویہ معتدل نہیں ہوا ہے اس لیے اس پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے نئی اقتصادی پابندیاں لگائی جانا چاہئیں۔

Title: israelis and saudis coordinating on certain issues in region | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply