اسرائیلی حملہ سے دمشق کے اسلحہ ڈپو میں زبردست دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی

بیروت:شام میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک اسلحہ ڈپو میں آج صبح دھماکہ کے بعد شدید آگ لگ گئی۔ برطانیہ میں واقع سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اس دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ میں ہونے والے نقصان اور ہلاکتوں کے بارے میں بھی ابھی کوئی تفصیل نہیں ملی ہے۔ اگرچہ دھماکے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے تاہم حزب اللہ کے، جو شام کے صدر بشار الاسد کا حامی اور ملک میں خانہ جنگی میں اس کا ساتھ دے رہی ہے،حامی المنار ٹیلی ویژن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیلی فضائی حملے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ گواہوں کا کہنا ہے کہ دمشق سے 25کلومیٹر کی دوری پر دمشق ہوائی اڈے کی جانب جارہی سڑک کے قریب پانچ حملے ہوئے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli strikes hit arms depot in damascus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply