عشا کی نماز کے بعداسرائیلی پولس کی کارروائی میں گولی لگنے سے مسجد اقصیٰ کے امام زخمی

یروشلم:فلسطینی طبی عملہ کے مطابق سرائیلی پولس نے مسجد اقصیٰ کے باہراحتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے پلاسٹک کی گولیاں چلائیں جس میں قبلہ اول کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری سمیت کم سے کم 14 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ موصول اطلاع کے مطابق امام مسجد اقصیٰ نے عشا کی نماز میںسلام پھیرا ہی تھا کہ اسرائیلی پولس نے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر موجود نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کرنا شروع کر دیا جس میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے کئیکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صبری کو مشرقی یروشلم میں المقاصد اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن ان کی حالت کیسی ہے ابھی تک کسی کو معلوم نہیں ہو سکا اور نہ ہی اسپتال کے اندر سے اس ضمن میں کوئی خبر مل پا رہی ہے۔ مسجد اقصیٰ میںیہ فائرنگ جمعہ کو اس فائرنگ کے پیش نظر جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے، اسرائیلی ج کی جانب سے میٹل ڈیٹیکٹر نصب کیے جانے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی کے درمیان مسجد کے باہر احتجاج کے دوران ایک 30سالہ رفعت ال ہرباوی کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد کی گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عاید کردہ اسرائیلی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ربر کی گولیوں سے حملہ کیا۔تاہم اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے ربر کی گولیاں چلانے کی تردید کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے اطراف میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ادھر فلسطینی شہریوں اور محکمہ اوقاف نے اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے حرم قدسی میں داخلے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ایک بار پھر مسترد کردیے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ قبلہ اول میں داخلے کے لیے اسرائیل کی ذلت آمیز پابندیوں کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری اور بیت المقدس کے مفتی اعظم نے آئندہ جمعہ کو دفاع قبلہ اول کے لیے نفیر عام کا بھی اعلان کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli police shoot imam of al aqsa mosque after prayer in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply