اسرائیلی فو ج نے فلسطینی علاقوں میں چھاپے ما رکر30بے قصور فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

رملہ: غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں نے جمعرات کی صبح فلسطینی علاقوں میں وسیع پیمانے پرچھاپے مار کر مختلف علاقوں سے30 بے قصورفلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار شدگان میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
اسرائیلی فوجیوں نے ان گرفتار فلسطینیوں کو فی الفور مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا ۔ کچھ دن قبل بھی اسرائیلی فورسز نے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے فوجیوں نے یہ گرفتاریاں بدھ کی شب اور آج صبح الخلیل شہر میں چھاپو ںکے دوران کیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں النجاہ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کونسل کا ایک کارکن اور دیگر تین طلبا بھی شامل ہیں۔گرفتار افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے مرکز کے ترجمان ریاض اشقر کا کہنا ہے کہ اس وقت 56 فلسطینی عورتیں اور جوان لڑکیاں اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید ہیں کہ جن میں سے 12 قیدیوں کی حالت اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی وجہ سے خراب ہے ۔

 

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli occupation forces arrests 30 palestinians this morning in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply