دہشت گرد تنظیم جند اللہ دو سال تک اسرائیل کی موساد کے زیر تربیت رہی

یروشلم:اب ایک بین الاقوامی میگزین فارین پالیسی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جند اللہ جو کہ ایران کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہی ہے، اس تنظیم کو اسرائیل 2007 اور 2008 میں ٹریننگ دیتا رہا ہے۔
میگزین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے سی آئی اے کے ایجنٹوں کا روپ دھار کر جنداللہ کے دہشت گردوں سے اپنے روابط بنائے اور انکو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ ایران کےخلاف تخریب کاری کی کارروائیاں کریں۔
میگزین کے مطابق اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اسرائیلی ایجنسی کے اس کام پر سخت اظہار ناراضگی کیا تھا، کیونکہ موساد نے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر استعمال کئے تھے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک امریکی یا اسرائیل حکام نے تصدیق یا تائید نہیں کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: israeli mossad give training to jundullah in 2007 and 2008 in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply