اسرائیل اپنے دفاع کے لیے تمام راستے اختیار کرے گا:اسرائیلی وزیر

تل ابیب: اسرائیلی دفاعی نظام کے ذریعہ گولان پہاڑیوں پر ایک ایرانی ڈرون کو راستے میں ہی روکنے اور شامی فضائی دفاعی نظام کے ذریعہ ایک اسرائیلی ایف 16جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد اسرائیل نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے تمام راستے اختیا رکر ے گا۔فوجی ریڈیو یووال اسٹینیز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے قومی بنیادی ڈھانچہ ،توانائی اور آبی امور کے وزیر نے اشارہ دیاکہ اگر ایران نے اسرائیل کے ذریعہ کھینچی گئی ”ریڈ لائنز“کو پھلانگنے کی کوشش کی تو اسرائیل شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک پہلی ریڈ لائن کا تعلق ہے تو وہ شام کو پاسداران انقلاب بشمول انٹیلی جنس ،بحریہ او ر فضائی اڈوں کے لیے شام کو محاذی فوجی اڈے میں تبدیل کر رہاہے۔اور انکے خیال میں دوسری ریڈ لائن شام کا حزب اللہ کی میزائل صلاحیتوں کوبڑھانے کے لیے ایران کو حوصلہ دیناہے۔
اس قسمکے حالات اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے ضرر رساں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسد اور حزب اللہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور اگر اسرائیل پر حملہ ہوگا تو ہم صرف حملہ کرنے والے کے خلاف ہی کا رروائی کرنے کے پابند نہیں ہوں گے بلکہ ایران اور شام میں سے کسی کو بھی منتخب کرنے کا ہمارا حق محفوظ رہے گا۔

Title: israeli minister warns assad against allowing iran to cross the red lines | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply