شام کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیل کی بمباری

یروشلم:اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج شام پر فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق شام کے شمالی گولان پہاڑی علاقے میں لڑاکا طیاروں کی طرف سے حملے کئے گئے۔
یہ علاقہ شام میں موجودہ وقت میں جاری تشدد کے مقام کے قریب واقع ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران دوسری بار حملہ کیا گیا۔ فضائی حملے شامی فوجیوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے۔ حملے میں جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
عام طور پر اسرائیل پڑوسی ملک شام میں جنگ سے دور ہی رہتا ہے لیکن جب کوئی میزائیل بھٹک کر یا غلطی سے اسرائیل کی حدود میں جب بھی آکر گرا ہے تو اسرائیل نے شام کے مورچوں کو اسی طرح نشانہ بنایا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli military strikes targets in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply