غزہ پٹی میں حماس کی چوکیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری

یروشلم: فلسطینی علاقے سے راکٹ مارے جانے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ پٹی میں واقع حماس کی دو چوکیوں پر حملہ کر دیا۔ تاہم اس فضائی بمباری سے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے فوری طور کوئی تفصیل معلوم نہیںہو سکی۔
ایک فوجی بیان میںکہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے نے شمالی غزہ پٹی میں دہشت گرد تنظیم حماس کی دو چوکیوں کو نشانہ بنا کر بمباری کی۔
اگرچہ یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ فلسطینی علاقہ سے کس نے راکٹ داغے تھے لیکن اسرائیل کی فوج غزہ پٹی سے ہونے والے ہر حملہ کا ذمہ دار حماس کو ٹہراتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli military says its jets strike hamas posts in gaza in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply