اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے ایک جنگجو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

یروشلم:اسرائیلی فوج نے حماس کے ایک لڑاکے کو یہ کہہ کرہلاک کردیا کہ اس نے ہی اس ماہ مقبوضہغرب اردنمیں ایک ریلی پر حملہ کیا تھا۔ مذکورہ جنگجو کو مغربی کنارے کے علاقہ میں رات کے وقت مارے گئے چھاپے کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ عبران شہر کے نزدیک فلسطینی گاوں سورف کے باشندوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور حماس جنگجوؤں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرکے کہا کہ سلامتی دستوں نے اس شخص کو مار ڈالا ہے جو یکم جولائی کے اس حملے کا جس میں ربی مائیکل مارک ہلاک ہو گئے تھے، ذمہ دار تھا۔ واضح رہے کہ ربی مائیکل مارک جب اپنی کار میں تھے تو ایک چلتی گاڑی سے ان پر گولی چلائی گئی تھی۔ اسرائیلی فورسز نے تین جنگجو کو گرفتار بھی کیا ہے۔ حماس نے مارے گئے شخص کا نام محمد الفقیہ بتایا ہے جو اس کے مسلح بازو القسم بریگیڈکا ممبر تھا۔ جس مکان میں فقیہہ چھپا ہوا تھا اسے لڑائی کے دوران نقصان پہنچا اور پھر اسرائیلی بلڈوزروں نے اسے منہدم کردیا تھا۔
اکتوبر سے اب تک فلسطینیوں نے سڑکوں پر حملے کرکے کم از کم 33 اسرائیلوں کی جان لی ہے جبکہ اسرائیل نے کم از کم 205 فلسطینیوںکو مار ڈالا ہے۔ ان میں سے 139 کو اسرائیلی حملہ آور بتاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli forces shot dead hamas militant in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply