شامی میزائلوں نے ایک اسرائیلی ایف 16جنگی طیارہ مار گرایا

بیروت: ایک ایرانی ڈرون طیارے کی اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے کے جواب میں شام میں اسرائیل کے فضائی حملہ کے دوران ایک اسرائیلی ایف 16جنگی طیارہ کوشامی میزائلوں نے تباہ کر دیا۔
وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے بتایا کہ شمالی اسرائیل میں طیارے کے گرنے سے پہلے ہی یف 16کے دونوں پایلٹ بحفاظت طیارہ سے باہر نکل گئے۔ان دونون پائلٹوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں دونوں کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی جنگی طایرے کے مار گرائے جانے کے بعد اسرائیل نے شام میں تازہ حملے کیے۔اس حملے کے بعد ایک اسرائیلی فوجی جنرل نے کہا کہ یہ حملہ1982کی لبنان جنگ کے بعد شامی فضائی افواج کے خلاف سب سے بڑا اور اہم حملہ ہے۔

Title: israeli f 16 fighter jet crashes after being shot down by syrian missiles | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply