اسرائیل کا یک جاسوسی طیارہ جنوبی لبنان میں تباہ

بیروت: اسرائیل کے فوجی اور حزب اللہ کے المنار ٹی وی کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون طیاہ تباہ ہو گیا۔ المنار کی خبر کے مطابق اسرائیل کا یہ بے پائلٹ طیارہ بیت یاہون اور براشیت نامی گاؤں کے درمیان تباہ ہو کر گر پڑا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا ہے۔ فی الحال حادثہ کا اصل سبب جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔اطلاعات افشا ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔اسرائیل اور حزب اللہ میں آخری جنگ2006میں ہوئی تھی۔اسرائل اورا مریکہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے۔
اور وہ اس کا میزائل نظام تیار کرنے والی فیکٹریاں قائم کرنے میں مدد دے رہا ہے۔زبردست اسلحہ سے آراستہ حزب اللہ اسد حکومت کی مدد کرنے ے2012میں شام کی خانہ جنگی میںشامل ہوا تھا۔اور امریکہ و علاقائی حلیف سعودی عرب، قطر اور ترکی کے حمایت یافتہ سنی باغیوں کو شکست دینے کے لیے اسد حکومت کو زبردست تعاون دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli drone crashes in southern lebanon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply