نتن یاہو پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع مستعفی

یروشلم: اسرائیل کے وزیر دفاع نے ان خبروں کے بعد کہ بہت جلد ان کا عہدہ کوئی اور کو دے دیا جائے گاوزیر اعظم بنجام نتن یاہو پر عدم اعتماد طاہر کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
فیس بک پوسٹ پر وزیر دفاع موشے یالون نے کہا کہ انہون نے نتن یاہو سے کہا کہ حالیہ واقعات میں ان کے عمل اور ان پر اعتماد کی کمی کی روشنی میں وہ حکومت اور کنیست( اسرائیل کی پارلیمنٹ) سے مستعفی ہو رہے ہیں اور سیاسی زندگی سے دوری اختیار کر رہے ہیں۔
نتن یاہو اور یالون کے درمیان فوج کے رول پر حال ہی میں سر عام بحث ہو گئی تھی ۔وزیر اعظم کا اصرار تھا کہ فوجی حکام کو پالیسی معاملہ پر سر عام مباحثہ نہیں کرنا چاہئے۔
مارچ میں یالون اور نتن یاہو کے درمیان اس وقت کشیدگی اور بڑھ گئی جب فوجی افسران نے ایک فلسطینی حملہ آور پر جو پہلے ہی زخمی تھا بے رحمی سے گولیاں چلاتے ویڈیو کی گرفتا میں آنے والے فوجی پر سخت تنقید کی۔وہ فوج اب انسانی قتل کے مقدمہ میں ماخوذ ہے۔

Title: israeli defence minister quits citing lack of trust in netanyahu | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply