اسرائیلی اٹارنی جنرل نے بنجامن نیتن یاہو کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا

دوبئی: اسرائیل کے اٹارنی جنرل اویچائی ماڈیلبلٹو نے اعلان کیا کہ وہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف لگائے گئے مجرمانہ الزامات کی ابتدائی تحقیقات شروع کرنے کا حکم د ے چکے ہیں۔
ژن ہوا کے مطابق مسٹر ماڈی لبلٹو نے جانچ کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات نہیں بتائی تاہم یہ کہا کہ یہ ابتدائی تفتیش ہوگی مجرمانہ تحقیقات نہیں۔ اٹارنی جنرل کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ”میں آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم اور دیگر کے سلسلے میں حاصل اطلاعات کے تناظر میں کئی بار غورو خوض کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان الزامات کی ابتدائی تحقیقات کی ہدایت دینی چاہئے “۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی میڈیا میں اس سلسلے میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹوں میں مکمل صداقت نہیں ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم کے ایک ترجمان نے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli attorney general orders probe against pm benjamin netanyahu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply