اسرائیل سعودی عرب کو خفیہ معلومات بہم پہنچانے کو تیار:اسرائیلی فوجی سربراہ

دوبئی: اسرائیل کے فوجی سربراہ لیفٹننٹ جنرل گیڈی ایزین کوت نے کہا ہے کہ چونکہ ایران کے حوالے سے اس کے اسرائیل اور سعودی عرب کی یکساں مفادات ہیں اس لیے وہ سعودی عرب سے خفیہ معلومات کا اشتراک کرنے تیار ہے۔ایزین کوت نے ایک نجی عربی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں ممالک خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہم سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے حزب اللہ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی فی الحال حزب اللہ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ اسرائیل حزب اللہ پر حملہ کی تیاری نہیں کر رہا۔ جنرل گیڈی کا کہنا تھا کہ خطے میں ایران ایک خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ مل کر مفصل دفاعی منصوبہ تیار کیا جانا چاہیے۔
اس مقصد کے تحت اسرائیل عرب ریاستوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے ا?مادہ ہے۔ انہوں نے کہا: اسرائیل اپنے خلاف ہر سازش کا جواب دے گا اور کسی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کی کامیابی اور ان کی ایران مخالف پالیسیوں سے ہمیں مشرق وسطیٰ میں نئی سیاسی صف بندی کرنے کا موقعہ میسر آیا ہے۔ لیکن سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس کے کسی بھی قسم کے تعلقات 1967میں مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران عرب علاقوں پر قبضہ ختم کرنے سے مشروط ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli army chief says ready to share information with saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply