اسرائیلی فضائی بمباری سے غزہ میں دو بچے ہلاک،14زخمی

تصویر سوشل میڈیا
غزہ: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں بتدریج اضا فہ ہوتا جارہا ہے۔ ہفتہ کی شام میں اسرائیل نے غزہ پر پھر فضائی بمباری کی جس میں ایک عمارت تباہ اور دو بچے ہلاک و 14دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت سے جاریایک بیان میں دوبچوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں کے ذریعہ مغربی غزہ میں داغے گئے میزائلوں کے گولیوں سے بھرے گولے پھٹنے سے 15سالہ امیر ال نمرا اور16سالہ لوائی کوحیل ہلاک ہو گئے۔
دونوں غزہ شہرکے رہائشی تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے چار میزائل داغے جو حماس کے اصل سیکورٹی ہیڈ کوارٹر کے بالمقابل زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت سے آکر ٹکرائے۔
جس سے ارد گرد واقع مکانات و عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور کم از کم14شہری زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے بھی ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہاس نے مغربی غزہ میںایک اس عمارت کو نشانہ بنا کر میزائل داغے جسے حماس تربیت گاہ کے طور پر استعمال کرتا تھا اور حماس کے انتہاپسند اس عمارت کے نیچے ایک سرنگ کھود کر اس میں اسلحہ کا ذخیرہ کر رہے تھے۔