اسرائیلی کابینہ کا امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے 50 ایف -35 جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ

یروشلم:اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے ایک اہم فیصلے میں امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے 17 اضافی ایف -35 لڑاکا طیارے کی خریداری کی منظوری فراہم کی ہے۔سیکورٹی کابینہ کے اس فیصلے کے بعد اسرائیل اب امریکہ سے مجموعی طور پر 50 ایف -35 لڑاکا طیارے خرید ےگا۔ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 17 اضافی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ متفقہ طور لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دفاع کمپنی لاک ہیڈ امریکی فوج کے علاوہ نو دیگر ممالک کے لئے ایف -35 لڑاکا طیارے کے تین نئے ورژن تیار کر رہی ہے۔لاک ہیڈ سے ایف -35 لڑاکا طیارے خریدنے والے ممالک میں برطانیہ، اٹلی، ترکی، ہالینڈ، ناروے، آسٹریلیا، جاپان، اسرائیل اور جنوبی کوریا بھی شامل ہیں۔ اس سال کے آخر تک اسرائیل کو دو لڑاکا طیارے ملنے کا امکان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel will buy 50 f 16s in its biggest arms deal ever in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply