اسرائیل جدہ۔تل ابیب کے درمیان براہ راست پرواز کے لیے سعودی عرب سے معاہدہ کا خواہاں

تل ابیب:اسرائیل نے سعودی عرب کے ساتھ ایک فضائی معاہدہ کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے تاکہ تل ابیب اور جدہ کے درمیان براہ راست پرواز شروع ہوجانے سے اسرائیل میں مقیم مسلمان حج کے لیے بآسانی مکہ مکرمہ کا سفر کر سکیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ سعودی عرب کے بعد ریاض سے براہ راست تل ابیب روانگی سے تل ابیب اور جدہ کے درمیان رابطے بڑھ گئے ہیں جنہیں ٹرمپ کی محنتوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ جس فلائٹ سے ٹرمپ سعودی عرب سے اسرائیل گئے تھے وہ سعودی عرب کے دارالخلافہ سے تل ابیب کے لیے پہلی براہ راست اور نان اسٹاپ فلائٹ تھی۔ اسرائیل کے وزیر مواصلات ایوب کارا نے کہا ہے کہ وہ تل ابیب سے جدہ کے لئے براہ راست پروازوں کے لئے سعودی عرب سے معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر مواصلات کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہونے کی صورت میں تل ابیب کے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست سعودی عرب تک پروازیں شروع کی جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لئے براہ راست پرواز نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل میں مقیم مسلمانوں کو حج کے سفر کے لئے کافی مشکلات درپیش ہیں جبکہ اس معاہدے کے تحت ان کی مشکلات کو حل کیا جا سکتا ہے۔وا ضح رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات یا فضائی رابطہ نہیں ہے۔لیکن مشترکہ دشمن ایران کے باعث حالیہ برسوں میں دونوں میں قربت بڑھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel want non stop direct flight from tel aviv to jeddah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply