مقبوضہ مغربی کنارے میں 2500نئے مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلہ سے دو ملکی حل کا خاتمہ:فلسطینی حکام

عمان: فلسطینی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں نو آباد کاروںکے لیے نئے مکانات کی تعمیر کرنے کے اسرائیلی فیصلے سے دو ملکی حل ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔
یہ انتباہ اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدار لیبرمین کے جمععرات کو دیے گئے اس بیان کے بعد دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ30نوآبادیات میں 2500مکانات کی تعمیر کے لیے حتمی منظور ی حاصل کریںگے۔بہت سے فلسطینیوں کا خیال ہے کہ نئی نوآبادکاری کا اعلان یروشلم میں نیا امریکی سفارت خانہ اور غزہ خونریزی سے حوصلہ پاکر کی جارہی ہے۔

لیبرمین کے اعلان کے موقع محل کوفلسطینی حکام نے خاص طور پر اشتعال انگیزی سے تعبیر کیا۔کیونکہ فلسطینی عوام یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولے جانے اور 15مئی کو غزہ میں 6افراد کی ہلاکت پر ابھی تک غم و غصہ سے ابھر نہیں سکے ہیں۔

آفیشیل فلسطینی نیوز ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی صدر کے ترجمان نبی ابو رودینا نے کہا ہے کہ نو آبدیاتی پالیسی برقرار رکھنا، نو آبادیات کی حمایت میں امریکی حکام کے بیانات اور اسرائیلی وزیروں کی جانب سے اشتعال انگیزی نے خطہ میں امریکی کرداراور دو ملکی حل کے خاتمہ کر دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel to build 2500 new settler homes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply