سلامتی کونسل میں قرار داد کی منظوری کے بعد اسرائیل نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

دبئی: اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف قرار داد منظور ہونے کے معاملے میں کل امریکہ کے سفیر کو طلب کیا۔ واضح رہے چند روز پہلے ہی سلامتی کونسل میں فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کو منظور کی گئی ہے۔
مصر کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کے حق میں 14 رکن ممالک نے ووٹ دیا تھا جبکہ امریکہ غیر حاضر رہا جس کے باعث یہ قرار داد منظور ہو گئی۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ امریکہ کی اس موقع پر غیر حاضری کے فیصلہ کے پس پشت وزیر خارجہ جان کیری کا ہاتھ تھا۔ امریکہ کے سفیر ڈین شوپیرو کو اسرائیل کی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
اس سے پہلے اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے 14 دیگر ممالک کے سفیروں کو بھی بلایا تھا۔ دریں اثناءاسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اپنی وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ قرار داد کی منظوری کی روشنی میں ایک ماہ کے اندر ایک ایکشن پلان تیار کر کے سلامتی کونسل کو بھیجے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel summons us ambassador as netanyahu lashes out at obama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply