اسرائیل اور حمس کی ایک دوسرے کے علاقوں پر بمباری

غزہ: سرحدی علاقہ میں فلسطینیوں کے بم حملوں کے بعد اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ پٹی پر حمس کی چوکیوں پر گولے داغے۔ غزہ پٹی کا نظم و نسق دیکھنے والی اسلام پسند تحریک حمس کے ایک سیکورٹی ذریعہ نے بتایا کہ ایک بم سرحد کے قریب واقع نگراں چوکی پر آکر گرا۔جس سے چوکی کو تو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی اتلاف نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کو طلوع آفتاب کے فوراًسرحد سے متصل علاقہ میں چار دھماکے ہوئے جس سے اسرائیلی سرحدی راوٹوں کو معمولی طور پر نقصان پہنچا۔
ان دھماکوں کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔ایک اسرائیلی فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزا پٹی سے متصل سرحدی باڑھ کے قریب کئی بم دھماکے ہوئے۔

Title: israel shells hamas posts in gaza in response to bombs | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply