اسرائیل نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے نکل جانے کے لیے امریکہ پر دباو¿ بڑھا دیا

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ 2015کے جوہری معاہدے سے باہر ہونے کے لیے امریکہ پر اور زیادہ دباو¿ ڈالنا شروع کر دیا۔ اسرائیلی ٹی وی پر پرائم ٹائم پروگرام میں انہوں نے کہا کہ اس بات کے وافر شواہد ہیں کہ ایران ایٹمی اسلحہ بنا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی کی اہم فائلیں ابھی تک ہیں اور وہ اپنی ایٹمی معلومات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ نتن یاہو نے اسرائیل کی وزارت دفاع سے کہا کہ آج رات میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ ایران جھوٹ بول رہا ہے۔ایران جھوٹ کہتا ہے کہ اس کا ایٹمی اسلحہ بنانے کا کوئی ارادہ یا پروگرام نہیں ہے۔دریں اثنا ایران نے نتن یاہو کے بیان کو یہ کہہ کر خارج کردیا کہ ان کے بیان کی مثال اس گڈریے کی ہے جو ”بھیڑیا آیا ، بھیڑیا آیا چلاتا ہے“ ۔اور نتن یاہو کے واویلا کو محض ڈھنڈورا پیٹنے سے تعبیر کیا۔ انٹیلی جنس ماہرین اور سفارت کاروں نے کہا کہ نتن یاہو نے دھواں چھوڑتی کوئی بندوق تک ثبوت کے طور پر پیش نہیں کی جس سے ثابت ہوتا ہو کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔نتن یاہو نے جو مبینہ ثبوت پیش کیے وہ2015میں ہونے والے جوہری معاہدے پر دستخط کیے جانے سے پہلے کے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel says iran lied on nuclear arms pressures us to scrap deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply