اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی دیوار پر پھر تعمیر شروع کر دی

 بیت جالا:اسرائیل نے فلسطینی عیسائی شہر کے قریب مقبوضہ مغربی کنارے میں پنی سرحد کے متنازعہ حصہ میں تعمیرات پھر شروع کر دیں۔کرینوں نے یروشلم کے جنوب میں بیت اللحم سے متصل بیت جالا کے قریب 8میٹر اونچی سلیب نصب کرناشروع کر دی ہیں۔
دیوار کا یہ حصہ فلسطینیوں کو ان کے زیتون کے درختوں سے محروم کر دے گا۔بیت جالا کے مئیر نیکولا خمیس نے اسرائیل کے اس اقدام کو زمین پر غاصبانہ قبضہ سے تعبیر کرتے ہوئے اس تعمیر کی شدت سے مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ زمین ہمارے خاندانوں کی ہے ہمارے بچوں کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے وزارت دفاع کو یہ اعتراضات گوش گذار کر دیے ہیں لیکن اس نے فوری طور پرجواب نہیں دیا ہے۔
بیت جالا کے رہائشیون کو خدشہ ہے کہ دیوار کی تعمیر سے اسرائیلی بستیوں گیلو اور ہار گیلو کی اور توسیع ہوجائے گی۔خمیس نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ وہ دیوار کی تعمیر کی قانونی لڑائی جیت لیںگے لیکن انہوںنے اس کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اسرائیلی نظام قانون کی حدود میں مزید کوئی اپیل نہیں کی۔
9سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد اسرائیل کی ہائی کورٹ نے جولائی2015میں فیصلہ سنایا تھا کہ دیوار قانونی ہے او ر صرف معمولی مرمت کی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel restarts work on west bank wall in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply