اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو 15 فروری کو امریکہ کا دورہ کریں گے

واشنگٹن: اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سیکورٹی معاملے پر تفصیلی بات چیت کیلئے 15 فروری کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ اطلاع آج وائٹ ہاؤس نے دی۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپیسر نے صحافیوں کو بتایا، “اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات سیکورٹی نقطہ نظر سے دونوں ممالک کے لئے نہایت اہم ہیں۔ مسٹر ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیر اعظم سے اسٹریٹجک، تکنیکی، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کے بارے میں مزید بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
ایک اور سینیئر افسر نے بتایا امریکی سفارت خانہ کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لیے ترجیحی اقدام رہے گا لیکن اس پر حال فی الحال عمل آوری کی کوئی توقع نہیں ہے۔

Title: israel pm benjamin netanyahu to visit white house on february 15 | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply