ایران کی انتقامی کارروائی سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کیل کانٹوں سے لیس

تل ابیب: پیر کے روز ایک شامی فضائیہ اڈے پر فضائی حملے کے بعد،جس میں ایران کے ساتھ فوجی مشیر ہلاک ہو گئے، ایران کی دھمکی کو اسرائیل نے نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے دفاعی انتظامات کرنا شروع کر دیے۔
ایران یا حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ انتقامی کارروائی کے خدشات کے سایے میں اسرائیل نے شمالی سرحد پر سخت چوکسی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ ایران کے رہبر اعظم علامہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مشیر علی اکبر ولایتی نے منگل کے روز حزب اللہ سے وزباستہ لبنانی ٹیلی ویژن چینل المیازین سے کہا تھا کہ اسرائیل کے جرم کو معاف نہیں کیا جائے گا اور اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
شام اور روس نے بیانات جاری کر کے اس حملہ کی مذمت کی تھی اور روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں اسرائیل کے سفیر متیعن روس کو طلب کر لیاتھا۔
وزیر دفاع ایوگڈور لبرمین نے منگل کو ہی گولان پہاڑیوں کے دورے کے دوران کہا تھا کہ انہیں نہیں معلوم شام پر کس نے حملہ کیا ۔لیکن ہم صرف ایک بات جانتے ہیں کہ ہم ایران کو شام میں دکان نہیں کھولنے دیںگے خواہ اس کے لیے کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانا پڑے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel on high alert prepares for possible iranian retaliation after strike on syrian base in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply