شامی فوج کو داعش کے قبضہ سے چھڑائے گئے علاقوں سے اسرائیلی ساخت کا اسلحہ و دیگر سازوسامان ملا

دمشق: شامی فوج نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے قبضہ سے چھڑائے گئے حمص و حماہ کے علاقوں میں کئی ایسے اڈوں کا سراغ لگایا ہے کہ جن میں اسرائیلی ساخت کے اسلحے اور مواصلاتی آلات تھے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کو اسرائیلی ساخت کی وہ توپیں، مارٹر ایک سو بیس، دسیوں ہزار گولیاں اور کچھ وائرلیس سیٹ بھی ملے ہیں جو اسرائیل کی جانب سے داعش کو دئے گئے تھے۔ دوسری جانب شامی فوج نے دیرالزور کے مضافات میں اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے الحسینیہ قصبے کو داعش سے آزاد کرا لیا ہے۔
شامی فوج نے اپنی کارروائیوں میں دہشت گردوں کی کئی بکتر بند گاڑیوں اور مارٹر لانچروں سمیت متعدد گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان تباہ کر دئے ہیں جبکہ درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شامی فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے۔ ان برآمدگیوں سے ثابت ہوجاتا ہے کہ داعش کو امریکہ و اسرائیل کی حمایت حاصل ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel made guns found from daesh strongholds in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply