اسرائیلی میزائل حملہ میں حماس کے دو نوجوان چھاپہ مار ہلاک

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی سلامتی دستوں پر غزہ پٹی سے کیے گئے میزائل حملے کے جواب میں شمالی غزہ میںحماس کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کرکے عزالدین القسام کے النقبہ یونٹ کے دو نوجوان چھاپہ ماروں کو ہلاک اور چھ دیگر کو زخمی کر دیا۔

القسام بریگیڈ حماس کا فوجی بازو ہے ۔ہلاک ہونےوالے دونوں کمانڈوز کی شناخت عبد الحافظ السلاوی اور احمد مرجان کے طور پر کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق حماس کے اسکیلین اڈے پر القسام سپاہیوں کی ایک گریجویشن کی تقریب، جس میں حماس کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں ،اس اسرائیلی حملہ کی زد میں آگئی۔غزہ وزارت صحت نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

اسی دوران فلسطینی ابلاغی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حملہ غزہ میں اسرائیلی سرحد سے متصل غزہ میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: israel kills two hamas commandos in response to fire from gaza in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply