غزہ میں اسرائیل کا ایک سرنگ پر حملہ،7فلسطینی ہلاک،10زخمی

غزہ پٹی: اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب ایک اس سرنگ کو تباہ کر دیا جسے فلسطینی کھود رہے تھے۔ اسرائیل کی اس کارروائی میں 7 فلسطینی شہید اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہلاک شدگان اور مجروحین میں اکثریت اسلامی جہاد تنظیم کے کارکنوں کی بتائی جاتی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے سات ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی الاقصیٰ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے اس سرنگ کو دوسری طرف رہائش پذیر لوگوں پر حملہ کے لیے استعمال کرنے کا ایسا ہی منصوبہ بنا رکھا تھا جیسا 2014میں 50روزہ جنگ کے دوران بنایا تھا۔اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا کہ ان کی جماعت اس اسرائیلی کارروائی کا منھ توڑ جواب دے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: israel kills 7 palestinian militants as gaza tunnel destroyed in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply