جب تک ایران کا عمل دخل رہے گا شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا:اسرائیلی وزیر اعظم

یروشلم: اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے کہا کہ شام میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک ایران کی موجودگی وہاں برقراررہے گی۔
واضح رہے کہ صدر پوتین اسرائیلی وزیر اعظم کی ماسکو میں میزبانی کر ہے ہیں۔بن یامین نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے شام میں خود کو فوجی اعتبار سے مستحکم کرنے کی ایرانی کوششوں کے خلاف آواز بلند کی۔
مسٹر نیتن یاہو نے کہا کہہم نے شام میں اپنے منصوبوں ، حکمت عملی اور اس کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور میں نے واضح کیا کہ ایران شامی علاقے میں اپنی فوجی طاقت بڑھا کر اسرائیل کے خلاف ریشہ دوانیاں کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ایران کو اسرائیل کے خلاف ایک مضبوط محاذ بنانے میں کامیابی ملی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel fears iranian foothold in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply