اسرائیل نے مغربی کنارے میں ایرانی جاسوسوں کا گروہ پکڑنے کا دعویٰ کیا

تل ابیب: اسرائیل کی شاباک سیکورٹی سروس نے بدھ کو کہا کہ اس نے مغربی کنارے میں سرگرم ایرانی خفیہ ایجنسی کو بے نقاب کیا ہے۔ یہ ایجنسی دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنا رہی تھی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے خفیہ اطلاعات اکٹھا کر رہی تھی۔
شاباک کے مطابق جنوبی افریقہ میں مقیم ایرانی انٹیلی جنس افسرمغربی کنارے میں کارروائیاں کرنے کے لیے بھرتیاں کر رہا ہے اور مالی امداد دے رہا ہے۔
شاباک نے مزید بتایا کہ اس انٹیلی جنس کے تین مبینہ کارکن نومبر میں گرفتار کیے گئے تھے اور اسی ہفتہ ان کے خلاف ایک فوجی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے بعد انہیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔شاباک کے مطابق یہ انٹیلی جنس ایجنسی مغربی کنارے خاص طور پر ہیبرون علاقہ میں پچھلے دو سال سے سرگرم تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel exposes alleged iranian intelligence operation in west bank in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply