قرار دادوں کی منظور ی کے خلاف احتجاج میں اسرائیل نے اقوام متحدہ کو مالی تعاون میں کٹوتی کر دی

یروشلم: اسرائیل نے اقوام متحدہ کو دی جانے والی اقتصادی مدد میں احتجاجاً 20 لاکھ امریکی ڈالر کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جانب سے مختلف محاذوں پر اس کے خلاف منظور کردہ قراردادوں کی مخالفت میں کیا ہے۔ وزیر اعظم بن یامین نینن یاہو نے وزارت خارجہ کوحکم دیا ہے کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے ملنے والی اقتصادی مدد میں کٹوتی کردی جائے۔
مسٹر نیتن یاہو نے وزارت کو حکم دیا ہے کہ یہ مدد ان ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرائی جائے جنہوں نے بین الاقوامی تنظیموں میں مختلف امور پر اسرائیل کی حمایت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد منظور ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel cuts un contribution due to discrimination in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply