مصر نے اسرائیل کو اپنی ریاست کے اندر خفیہ فضائی حملوں کی مکمل آزادی دی تھی: رپورٹ

قاہرہ: ( ایجنسی)مصر نے اسرائیل کو اپنی ریاست کے اندر ‘دہشت گردوں’ کے خلاف خفیہ فضائی حملوں کی مکمل آزادی دی تھی۔امریکی جریدے نیویارک ٹائمز (این وائے ٹی) کی رپورٹ کے مطابق مصر کی علاقائی حدود کے اندر خفیہ اسرائیلی ڈرون، ہیلی کاپٹرز اور طیاروں نے گزشتہ دو برسوں میں 100 سے زائد فضائی حملے کیے تاہم ان حملوں کو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔
اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ‘مصر کے صدر نے عرب ممالک اور شہریوں کے ممکنہ ردعمل کے خوف سے اسرائیلی فضائی حملوں کو خفیہ رکھا تاہم ان کے قریبی عسکری اور انٹیلی جنس کے افسران کو علم ہے جس کے بعد مصر اور اسرائیل خفیہ اتحادی بن چکا ہے’۔
اخبار نے لکھا کہ ‘دونوں ممالک مصر میں کسی بھی ممکنہ ردعمل کے پیش نظر اسرائیل کے خفیہ حملوں کو منظر عام پر لانے کے خواہاں نہیں ہیں جہاں حکومتی حکام اور ریاستی چینلجز بظاہر اسرائیل کو دشمن ملک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور فلسطینی مسئلے پر حمایت وصول کرتا ہے’۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ‘امریکی حکام کو اسرائیلی آپریشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈرون، جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر پر کوئی نشانی نہیں ہوتی اور وہ مصری بیس کی جانب سے آتے ہیں تاکہ دیکھنے والا انہیں مصری فضائیہ کے طیارے سمجھیں’۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں فضائی حملوں کے حوالے سے رپورٹس اور خبروں کو ملڑی سینسرشپ کا سامنا ہوتا ہے تاہم اس بارے میں واضح تصویر نہیں کہ اسرائیلی فوجی دستے یا اسپیشل فورسز نے کبھی مصری سرحد پر قدم رکھا ہو جس پر وہ عوام کی نظروں میں آئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel carries out secret air strikes against islamic state in egypt report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment