ایرانی فوجیں شام میں ایران کے فوجی اڈوں سے اسرئیل پر حملہ کا منصوبہ بنا رہی ہیں: اسرائیلی سیکورٹی ذرائع

تل ابیب: اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیل سمجھتا ہے کہ ایران کی سلامی پاسداران انقلاب نے شام میں فضائی اڈے قائم کر لیے ہیں اورگذشتہ ہفتہ ایران کے زیر نگرانی چل رہے ایک فضائی اڈے پر مبینہ فضائی حملے کے جواب میں صیہونی ریاست پر فضائی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اسرائیل پر حملہ کے لیے ایران کی منصوبہ سازی کی تصدیق کرتے ہوئے سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ شام کی سرزمین سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کسی بھی حملہ کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ جوابی کارروائی علاقائی سہاروں مثلاً لبنانی حزب اللہ گروپ جیسے علاقائی معاون سے نہیں بلکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیدھی جنگ کی شکل میں ہو گی۔
کہا جاتا ہے کہ شام میں اسلامی پاسداران انقلاب کے قدس فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی براہ راست قیادت میں ایرنی فوجیں حملہ کا منصوبہ بنا رہی ہیں جو شام میں اسرائیلی اڈوں سے میزائل چھوڑ کریا پھر ڈرون طیارے اسرائیلی حدود میں داخل کر کے کیے جا سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel believes iranian forces planning attack from syria security source in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply