پاکستان کی لشکر طیبہ اور فلسطین کی حماس یاجوج ماجوج ہیں:اسرائیل

یروشلم: اسرائیل کے اہلکاروں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان نشین لشکر طیبہ اور فلسطین و اسرائیل میں سرگرم حماس تنظیم میں کوئی فرق نہیں ہے کہا کہ حکومت اسرائیل دہشت گردی کے مسئلہ پر ہندوستان کی واضح طور پر حمایت کرتا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے محکمہ اسرائیل بحرالکاہل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مارک سوفر نے کہا کہ کسی بھی ناپاک نظریہ کے باعث لوگوں کو ہلاک کرنا دہشت گردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے کبھی یہ بات پوشیدہ نہیں رکھی کہ دہشت گردی کے معاملہ پر وہ ہندوستان کے موقف کی ہر طرح سے حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے مخفی نہیں ہے ہ دہشت گردی پاکستان سے داخل ہو رہی ہے اور اس کا اصل ذریعہ لشکر طیبہ ہے۔اور اسرائیل دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے حق دفاع کو ٹھیک اسی طرح جائز قرار دیتا ہے جس طرح اسرائیل حق رکھتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel backs indias fight on terror in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply