مصر میں ممکنہ تشدد کے پیش نظراسرائیل نے اپنے شہریوں کوجزیرہ نما سینائی ست نکلنے کی تلقین کی

یروشلم: اسرائیل نے مصر میں تشدد کے امکانات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جزیرہ نما سیناکو جلد از جلد چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسرائیل کی انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈائریکٹوریٹ نے مصر کے سینائی صوبے میں چھٹیاں منانے پہنچے اپنے شہریوں سے کہا کہ یہاں پر حملے ہو سکتے ہیں ۔ یوں تو تعطیلات منانے مصر آنے والے اسرائیلیوں کو سینائی میں درپیش خطروں سے اکثر آگاہ کیا جاتا رہتا ہے لیکن اس بار جو انتباہ دیا گیا ہے اسے اب تک کا سب سے زیادہ سنگین کہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہجزیرہ نما سینائی کا مشرقی ساحل بین الاقوامی سطح پر نہایت مقبول سیاحتی مقام ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے جاری بیان میں بتایا کہ ایلات علاقے میں واقع سیاحتی مقامات پر حملوں کے امکا ن کے پیش نظر فوری طور پر خبردار کیاگیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ 25 جنوری 2011 کو مصر میں آئے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ برس کئی حملے ہوئے تھے جس کے پیش نظر یہاں زیادہ خطرہ ہے۔ اسرائیل اور مصر کے درمیان1978 میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel advises citizens in egypts sinai to leave in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply