ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے: اسرائیل

اقوام متحدہ : اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے ایران پر الزام لگایا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015کے جوہری معاہدے کے باوجود اس نے اپنے دارالخلافہ تہران سے محض چند کلو میٹر خفیہ طور پردو ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رکھا ہے جبکہ یہ معاہدہ اسے ایٹمی اسلحہ تیار کرنے سے روکنے کے لیے تھا۔

ایک قد آدم پوسٹ لہراتے ہوئے جس میں تہران کے قریب کا وہ علاقہ دکھایا گیا ہے جہاں جوہری اسلحہ کا گودام ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے،بنجامن نے عالمی رہنماو¿ں سے کہا کہ ایرانی حکام نے غالیچے صا ف کرنے والے ایک پلانٹ کے قریب 300ٹن ایٹمی سازو سامان چھپا رکھا ہے ۔

نتن یاہو نےیہ انکشاف اسرائیل کے اس دعوے کے، کہ اس کی خفیہ ایجنسی موساد نے تہران کے قریب شورباد میں ایران کے جوہری دستاویزات حاصل کیے ہیں،چار ماہ بعد کیا ہے۔

لیکن اب نتن یاہو نے عالمی لیڈروں کے ایک بڑے اجتماع میں اس کا انکشاف کر کے سنسنی پھیلا دی ہے۔اسرائیل نے کہا کہ اس ذخیرے سے ثابت ہوگیا کہ ایرانی لیڈروں نے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے اپنا اسلحہ سازی کا کام خفیہ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel accuses iran of harboring secret atomic warehouse in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply