داعش نے ایران میں نئے حملے کرنے کی دھمکی دی

تہران: دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) نے ایک ویڈیو جاری کر کے ایران کے دارالحکومت تہران میں نئے حملے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ایرانی نوجوانوں سے ملک میں جہاد کے لئے آگے آنے کو کہا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد اپنے چہرے پر سیاہ ماسک پہنے ہوئے ہے اور اے کے- 47 رائفل اٹھائے دو دیگر دہشت گردوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔ ویڈیومیں داعش کی عمق نیوز ایجنسی کا لوگو بھی لگا ہوا ہے اور اس میں تہران میں ان دو حملوں کی تصاویر دکھائی جا رہی ہیں جو اس نے جون کے مہینے میں کیے تھے۔
سیاہ نقاب پہنے دہشت گرد نے فارسی میں کہا، ”جس طرح ہم نے عراق اور شام میں تمہارے کتوں کے سر قلم کیے ہیں اسی طرح اب تہران میں بھی کریںگے“۔ داعش نے تہران کی پارلیمنٹ پر حملے کی بھی ذمہ داری لی۔ اس حملے میں 18 لوگ مارے گئے تھے۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں سیاہ ماسک پہنے دہشت عربی زبان میں عراق پر حملے کی دھمکی دے رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic state threatens new attacks in iran in video in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply