سرت میں لیبیائی فوج کے خلاف داعش کے خود کش حملوں میں12ہلاک60زخمی

سرت،(لیبیا): دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش) کے مضبوط ترین گڑھ سرت میں جاری لیبیا ئی فوج کی کارروائی کے دوران خود کش بمباروں کے حملہ میں اقوام متحدہ کی پشت پناہی والی حکومت کی جانب سے لڑ رہے کم از کم 12 جنگجو ہلا ک ور60دیگر زخمی ہو گئے۔
لیبیا ئی فوجی ذرائع کے مطابق آئی ایس کے سرت میں واقع ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے چلائی جارہی مہم کے دوران مجموعی طورپر 12 دہشت گرد مارے گئے۔ مہم میں امریکی فوج لیبیائی فوج کی مدد کررہی ہے۔ یہ علاقہ آئی ایس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ آئی ایس سے نمٹنے کے لیے لیبیا کی فوج کو مدد فراہم کرنے کے لیے گذشتہ یکم اگست سے امریکی ایئر فورس علاقے میں فضائی حملے بھی کر رہی ہے۔
اس دوران آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مجموعی طورپر 62 حملے کئے گئے۔ لیبیا فوج کے مطابق جس علاقے میں ایک ہفتے پہلے آئی ایس کا قبضہ تھا وہاں اب سرکاری فوج کا کنٹرول ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس آئی ایس نے سرت پر اپنا قبضہ جما لیا تھا۔ علاقہ سے آئی ایس کو بھگانے کے لئے فوج کی جانب سے گذشتہ تین مہینہ سے مہم چلائی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic state suicide bombings hit libyan forces in sirte in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply