بغداد میں خود کش حملے میں 17ہلاک

بغداد: عراق کے دارلحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے میں ایک مارکیٹ میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں 17 افراد ہلاک اور28دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق،جس میں سرکاری طور پر ہلاک شدگان کی تعداد نہیں بتائی گئی، دو حملہ آوروں نے مارکیٹ میں موجود لوگوں پر اندھادھند فائرنگ کی ۔
جن میں سے ایک نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جبکہ دوسرے کو سلامتی دستوںنے گولی ما رکر ہلاک کر دیا۔دوسری جانب دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے اپنی عمق خبر رساں ایجنسی کے توسط سے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی اور بتایا کہ اس حملہ میں ایرانی حمایت یافتہ نیم فوجی دستوں کے 35اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
دھماکوں کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی فرائض سرانجام دئے اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Title: islamic state suicide attack at least 17 killed in baghdad | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply