داعش کا مکمل طور پر قلع قمع کر دیا گیا:صدر ایران حسن روحانی

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست ٹیلی کاسٹ میں اعلان کیا کہ عراق اور شام میں سرگرم جہادی دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کا،جس نے خلافت کا دعویٰ کیا تھا، مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک سینیئر کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے بھی ملک کے رہبر اعظم کو ایک مکتوب ارسال کر کے داعش کے خاتمہ کا اعلان کیا ۔ یہ مکتوب پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ سپاہ نیوز میں دیاہے۔
سلیمانی ،جو عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگوں میں محاذی پوزیشنوں پر ایران کی سرحدوں کے باہرکارروائیاں کرنے والے پاسدران ا نقلاب کی شاخ قدس فورس کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں،حالیہ برسوں میں ایرانی ذرائع ابلاغ میں ویڈیوز اور تصاویر ڈالتے رہے ہیں۔
گذشتہ ہفتہ ایرانی ابلاغی ذرائع نے شام کے ایک شہر البو کمال مٰنسلیمانی کی تصویریں پوسٹ کی تھیںجس میں بتایا گیا تھا کہ یہ خطہ میں داعش کے اس آخری ٹھکانے کی تصاویر ہیں جسے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic state is finished the iranian president announces in live tv broadcast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply