داعش نے فلپائنی نرسوں کو اغوا کر کے دہشت گردوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دینے پر مجبور کیا

طرابلس: داعش کی قید میں لیبیا میں ایک فلپائنی نرس نے بتایا کہ اسے اور اسکے ساتھیوں کو جنگجوؤں کا علاج کرنے اور انہیں طبی تربیت دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ یہ نرس سات خواتین اور ایک مرد اور 10 ماہ کے بچے پر مشتمل ایک گروپ کا حصہ ہے جسے لیبیا سے فلپائن لایا جارہا ہے۔
انہیں پچھلے سال سرت شہر سے اس وقت بازیاب کرایا گیا تھا جب مقامی فورسیز نے وہاں سے داعش کو پسپا کر کے فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔ نرسوں نے لیبیاکی راجدھانی طرابلس میں بتایا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ ہم مسلمان ہیں تو انہوں نے ہمیں رہا کر دیا مگر اس شرط پر کہ ہمیں ان کے اسپتال میں نرس کے بطور کام کرنا ہوگا اور داعش کے لوگوں کو ہنگامی طبی امداداور نرسنگ کی تربیت دینی ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic state forced philippine nurses to give medical training in libya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply